وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین حج آج سے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اس اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین بھی رجسٹریشن کرا چکے ہیں جنہیں اس بار ترجیح دی جائے گی۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز سب سے پہلے پچھلے سال کے عازمین کو موقع دیں گے اور اس بات کا حلف نامہ جمع کرائیں گے کہ ان کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا مجموعی کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے 22 ہزار 97 عازمین کے ساتھ ساتھ نئے 37 ہزار 903 افراد اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔