’کوئی بندوق بردار شخص اتنا قریب کیسے پہنچ گیا‘: وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ کے دوران بی بی سی نمائندے نے کیا محسوس کیا؟

بی بی سی اردو  |  Apr 26, 2026

Getty Images

میں نے اپنی چھری اور کانٹا میز پر رکھا اور واشنگٹن ہلٹن کے بال روم کے دروازے کی سمت سے آنے والی گونج دار آواز سننے سے تقریباً قاصر ہی رہا تھا۔

میں ایک لمحے کے لیے چونک گیا اور مجھے یوں لگا جیسے میں نے اس آواز کو دوبارہ سُنا ہو۔

چند ہی لمحوں میں، میں نے سوچا کہ یہ وہی دھیمی مگر بھاریآواز ہے جو نیم خودکار ہتھیاروں سے آتی ہے۔

چونکہ میں نابینا ہوں اس لیے میں آوازوں پر توجہ دیتا ہوں اور میں نے شیشہ ٹوٹنے کی آواز سنی۔

پھر میں نے محسوس کیا کہ میرے ساتھی ڈینیئل، جن سے میں ابھی بات کر رہا تھا، کا سر میرے پاس سے تیزی سے گزرا اور تب مجھے اندازہ ہوا کہ وہ فرش پر لیٹ رہے تھے۔

میں نے بھی ان کی پیروی کی۔

میں گھٹنوں کے بل میز کے نیچے بیٹھا تھا اور مجھے تقریباً پورا یقین ہو چلا تھا کہ یہ ایک اور ہفتے کی رات، ایک اور صدارتی تقریب ہے اور میں ایک بار پھر فائرنگ کے بیچ میں ہوں۔

میں جولائی 2024 میں پینسلوینیا کے شہر بٹلر میں موجود تھا، جب صدر ٹرمپ چند انچ کے فاصلے سے اپنی جان گنوانے سے بال بال بچے تھے۔ اس کے بعد کے لمحات چیخ و پکار اور بھگدڑ سے بھرپور تھے۔

اس بار معاملہ مختلف تھا اور ہم چند ہی سیکنڈز میں میز کے نیچے بیٹھے تھے۔

ایک اور ساتھی نے مجھے بتایا کہ جب فائرنگ کی آوازیں آئیں تو اس نے دیکھا کہ باہر راہداری سے درجنوں لوگ بھاگتے ہوئے بال روم میں داخل ہو رہے تھے۔

جو پانچ یا دس منٹ ہم نے میز کے نیچے گزارے، اس دوران ہم سب اس انتظار میں تھے کہ کہیں کوئی مسلح شخص بھی بھاگتا ہوا کمرے میں داخل نہ ہو گیا ہو اور کہیں اس عشائیے میں موجود ڈھائی ہزار افراد پر فائرنگ شروع کرنے والا نہ ہو۔

ایک ساتھی نے مجھے بتایا کہ اس نے ہمارے پیچھے سٹیج پر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو دیکھا، جو صدر ٹرمپ، خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو تیزی سے وہاں سے نکال کر لے جا رہے تھے۔

دیگر اہلکار اپنے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹیں پہنے کھڑے تھے، ان کی بندوقیں مجمعے کی طرف تنی ہوئی تھیں اور وہ یہ دیکھ رہے تھے کہ کہیں وہاں کوئی اور خطرہ تو موجود نہیں۔

’ٹرمپ نے خود کو ایک کونے میں لا کھڑا کیا ہے جہاں سے نکلنے کا راستہ وہ ڈھونڈ نہیں پا رہے‘’وہ اسی ہوٹل میں رہائش پذیر تھا جہاں تقریب جاری تھی‘: وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟وہ لمحہ جب فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ کو عشائیے کی تقریب سے باہر لے جایا گیا’حساس ریسرچ سے منسلک دس امریکی سائنسدانوں‘ کی اموات اور گمشدگی سے جڑے سازشی نظریات کی حقیقت کیا ہے؟

عشائیے کی ابتدا سے سے ذرا پہلے میں نے بال روم کے ساتھ ایک چھوٹے سے کمرے میں سیکریٹری صحت آر ایف کے جونیئر سے پوچھا کہ کیا وہ اس تقریب کے شروع ہونے کے منتظر ہیں، تو انھوں نے مجھے بتایا کہ انھیں بھوک لگی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تقریب شروع ہو جائے۔ وہ مجھ سے کچھ ہی فاصلے پر پیچھے کی جانب ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے۔

ہم سے کوئی 30 میٹر پیچھے مرکزی دروازوں کی سمت ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل بھی سب کی طرح فرش پر بیٹھے ہوئے تھے اور اپنی گرل فرینڈ کے لیے ایک ڈھال بنے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک سیکریٹ سروس اہلکار ان کی مدد کے لیے بال روم کے پار دوڑتا ہوا آیا۔

فوراً ہی میرے ذہن میں یہ سوالات آئے کہ یہاں کیا، کیوں اور کیسے ہوا؟ ایک بار پھر کوئی بندوق بردار شخص صدر کے اتنا قریب کیسے پہنچ گیا؟

Reuters

ہلٹن کے اردگرد تمام سڑکیں کئی گھنٹوں سے بند تھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں گھیر رکھا تھا لیکن تقریب کے مقام پر حفاظتی انتظامات خاص طور پر سخت نہیں تھے۔

باہر دروازے پر کھڑے شخص نے محض سرسری طور پر کوئی چھ فٹ کے فاصلے سے میرے ٹکٹ پر نظر ڈالی تھی۔

ہم ایک لفٹ کے ذریعے نیچے بال روم میں گئے اور ایک اہلکار نے میرے جسم پر سکیورٹی سکینر پھیرا مگر میری جیکٹ کی اندرونی جیب میں موجود سامان کی وجہ سے آنے والی بیپ کی آوازوں میں اسے کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔ انھوں نے مجھ سے یہ بھی نہیں کہا کہ میں اپنا سامان نکال کر دکھاؤں۔

Getty Images

مختصراً سکیورٹی کا انتظام بالکل ایک عام وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ڈنر جیسا محسوس ہو رہا تھا، ایسا ڈنر جس میں موجودہ صدر شریک نہ ہو۔

فائرنگ کے بعد جب ہمیں بال روم میں روک کر رکھا گیا تو ہم بے چینی سے فون سگنل حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ کچھ کام کر سکیں اور مزید معلومات حاصل ہو سکیں۔

میں نے کوشش کی کہ ابھی جو کچھ ہوا تھا، اس کے پیمانے اور سنگینی کے بارے میں زیادہ نہ سوچوں۔

تاہم اس کے باوجود بھی اس بارے میں سوچ کر کہ یہاں کیا ہو سکتا تھا مجھے اپنی آنکھوں میں چبھن محسوس ہو رہی تھی اور یہ کہ اس ملک میں آپ کو کتنے ایسے واقعات سے گزرنا پڑتا ہے اور اگر کبھی قسمت ساتھ چھوڑ جائے تو کیا ہو گا۔

ٹرمپ کی متنازع ’زمین پر جہنم‘ سے متعلق پوسٹ پر انڈیا کا ردعمل: ’تبصرے لاعلمی پر مبنی، نامناسب اور ناموزوں ہیں‘ایران کی بحری ناکہ بندی کے بیچ امریکی بحریہ کے سربراہ مستعفی کیوں ہوئے؟ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی سے کس کو سب سے زیادہ نقصان ہوا؟سیاحوں کی بڑی تعداد امریکہ جانے سے کیوں کترا رہی ہے؟سکول پرنسپل حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں زخمی’ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ کی جگہ ہوتا تو اسلام آباد میں ہی رُکتا‘: جب امریکی صدر خود فون کر کے آپ کو خبر دے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More