کیلیفورنیا: ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا۔
ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کا ان اشتہارات کے دکھائے جانے کی مد میں آج سے حصہ ملے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ معاوضے کے اہل صرف وہ لوگ ہوں گے جو ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ کے سبسکرائبر ہوں گے۔
Starting today, Twitter will share ad revenue with creators for ads that appear in their reply threads
— Elon Musk (@elonmusk) February 3, 2023
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ویریفائی کرنے کے لیے 8 ڈالر ماہانی فیس لاگو کی تھی۔