وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عید الفطر کی نماز ادا کی

Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

لاہور۔10اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم لوگوں سے عید ملے۔