پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کو عیدالفطر کی مبارک باد

Pakistani Ambassador Amina Baloch
Pakistani Ambassador Amina Baloch

برسلز ۔10اپریل (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس “پر اپنی پوسٹ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر وہ اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو یاد رکھیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالی اس دنیا اور ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا دے۔