وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین کی تمام اہل وطن اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد

Federal Minister Chaudhry Salik Hussain
Federal Minister Chaudhry Salik Hussain

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے تمام اہل وطن اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عید کے پرمسرت لمحات اللہ تعالی کی کبریائی اور شکر گزاری سے عبارت ہیں، عید الفطر روزوں کا انعام اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے حق خدمت وصول کرنے کا دن ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عید الفطر پر نادار اور محتاج افراد کو خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ جو جبر کا شکار ہیں ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر شہدائے وطن کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہرفورم پر ان کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔