صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی

نواب شاہ۔10اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔صدر مملکت اس موقع پر مسجد میں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔