وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی گروپ24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت

Muhammad Aurangzeb
Muhammad Aurangzeb

واشنگٹن ڈی سی ۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے منگل کوگروپ24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پاکستان کو دی جانے والی امداد کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا ۔

وزیرخزانہ نے نجی شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانے اور ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد کے لیے “ایڈاپٹیشن فنڈ” سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔