عازمین حج ویکسینیشن کورس مکمل کرائیں، سعودی وزارت حج

Ministry of Hajj and Umrah
Ministry of Hajj and Umrah

ریاض ۔17اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کے لیے اندورن مملکت اور بیرونی عازمین ویکسینیشن کا کورس مکمل کرائیں۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلی عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت ایپ پر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو اپ ڈیٹ رکھیں۔جس میں کووڈ 19 ایڈوانس کی ایک ڈوز جبکہ انفلونزا ویکسین اور گزشتہ 5 برس کے دوران لگائی گئی گردن توڑ بخار کی ویکسین کا اپ ڈیڈڈ سرٹیفیکٹ ہونا ضروری ہے جو صحتی ایپ پر ویکسینیشن کرانے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

وزارت حج نے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو بھی ہدایت کی کہ ’وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا خیال رکھیں اور حج درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے۔ وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ پر وہ معلوماتی لنک بھی جاری کیا ہے جس میں اردو، انگلش اور دیگر زبانوں میں ضروری ویکسینیشن کی تمام تفصیلات اور امور صحت کے حوالے سے دیگر ہدایات وضاحت سے بیان کی گئی ہیں۔