اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ڈی جی سول ایویشن کی زیرِ صدارت 44 ویں سول ایویشن اتھارٹی آن لائین ای کچہری ا انعقاد کل (جمعرات) کو ہو گا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ای کچہری دن 11بجے شروع ہوگی۔
شکایت کنندگان آن لائن ای کچہری کے دوران شکایات کمنٹ باکس میں لکھ سکیں گی۔ شکایت کنندگان اپنا نام، رابطہ نمبر، ای میل اور ایئرپورٹ کا نام ضرور لکھیں۔شکایات ترجیحی طور پر جہاں ممکن ہو ثبوت کے ساتھ [email protected] پر بھی بھیجی جاسکتیں ہیں۔ای کچیری کو سول ایویشن اتھارٹی کے فیس بک پیج www.facebook.com/pcaa.officialپر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔