پشاور،گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا

پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):پشاورکے علاقہ قمر دین گھڑی انعام کلے میں عطا محمد نامی شخص کے گھر میں لگی آگ پر قابوپالیا گیا۔ ترجمان ریسکیو1122پشاور کے مطابق ا طلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ کی پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو1122 امدادی ٹیم نے مختلف اطراف سےکارروائیاں کرتے ہوئے 45 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔آگ سے کوئ جانی نقصان نہیں ہوا۔