مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں جاری،100 پویلین قائم

Medina
The new governor of Medina

مدینہ منورہ ۔25اپریل (اے پی پی):مدینہ منورہ میں عمرہ وزیارت فورم کی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں متعلقہ اداروں نے زائرین کی خدمت کے لیے ایک سو سے زیادہ پویلین قائم کررکھے ہیں ۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق فورم کے تحت منعقدہ ایگزیبیشن میں سیر وسیاحت اور عمرہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں نے بھی سٹال لگا رکھے ہیں جبکہ متعدد اکیڈمک اداروں کی طرف سے بھی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔عمرہ و زیارت کے متعلق ہوٹلنگ، لاجسٹک سپورٹ، صحت خدمات اور ٹیکنالوجی کے ادارے بھی اپنی خدمات کو متعارف کرارہے ہیں۔