میانمارمیں لکڑی کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث 22 مشتبہ افراد گرفتار

Myanmar

نیپیداو ۔25اپریل (اے پی پی):میانمار کے حکام نے 2 ہفتوں کے دوران لکڑی کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔شنہوا نے برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ میانمار حکا م نے رواں سال 8 اپریل سے 21 اپریل تک 22مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 637.65 ٹن لکڑی، 12 گاڑیاں اور مشینیں ضبط کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی لکڑی میں 52.96 ٹن ساگون، 164.25 ٹن سخت لکڑی اور 420.43 ٹن دیگر اقسام کی لکڑی شامل ہے۔واضح رہے کہ میانمارکا محکمہ جنگلات لکڑی کی غیر قانونی کٹائی اور تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔