بولیویا ،ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک

Bolivia

لاپاز۔26اپریل (اے پی پی):بولیویا کے شہر اورورو میں متعدد گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق پولیس نےابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ یہ تصادم پان امریکن ہائی وے پر اورورو شہر میں جاچایاپو کمیونٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس، معدنیات سے لدے ڈمپر اور زرعی مصنوعات سے لدے مال بردار ٹرک ٹکرا گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈمپر پوٹوسی سے اورورو کی طرف جا رہا تھا جبکہ مسافر بس اور مال بردار ٹرک مخالف سمت میں آ رہے تھے۔

حادثے کے اطلاع کے بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ ■