چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی

ISPR
Security forces operation

راولپنڈی۔26اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جن سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔