پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز تیار کرلیں

اب تک  |  May 30, 2020

لاہور: (26 مئی 2020) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے لیے احتیاطی گائیڈ لائنز تیار کرلیں۔

پی سی بی آئی سی سی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گائیڈ لائنز تیار کی گئی ہیں۔ گائیڈ لائنز کے تحت پی سی بی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرے گا۔ ٹریننگ کیمپ سے قبل پی سی بی حکومت سے بھی گائیڈ لائنز اور اجازت طلب کرے گا جبکہ پی سی بی کی جانب سے احتیاطی گائیڈ لائنز کھلاڑیوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جون کے پہلے ہفتہ میں کرکٹ ٹریننگ شروع کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے اور کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان عید کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کے رہنے اور تربیت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو کورونا فری بنایا جائے گا جبکہ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔ کیمپ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More