ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھو ڑ دیا ،دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے

روزنامہ خبریں  |  May 30, 2020

 

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)معروف جریدے فوربز کی دوہزار بیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی آمدن فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ کسی ٹینس کھلاڑی نے پہلی باراس فہرست میں پہلی پوزیشن پائی ہے۔ راجرفیڈرر کی آمدن 159.5 ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔کرسٹیانورونالڈو 157.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور لائنل میسی 156 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلین فٹبالر نیمار 143 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔ پانچ ویں نمبرپر باسکٹ بال کے کھلاڑی لی بورن جیمز ہیں، جن کی آمدن 132 ملین ڈالرز شمار کی گئی ہے۔ چھٹی پوزیشن پر باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کیری کے پاس ہے، انہوں نے 112 ملین ڈالرز اپنے اکاونٹ میں منتقل کیے ہیں۔کیون ڈورنٹ باسکٹ بال کے کھلاڑی کی آمدن 96 ملین ڈالرز رہی۔ گولف کے ٹائیگر ووڈ نے 93 ملین ڈالرز کماے، دوسرے نمایاں کھلاڑیوں میں باکسر ٹائی سن فیری 87 ملین ڈالرز،فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہمیلٹن 84 ملین آمدن رکھتے ہیں۔ کرکٹرز میں ویرات کوہلی 39 ملین ڈالرز کماچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More