بچوں سے معتلق ندا یاسر کا متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

سچ ٹی وی  |  Jul 15, 2025

پاکستانی ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ نِدا یاسر ان دنوں اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ مارننگ شو کی اینکر نے حال ہی میں اپنے سفر کے متعلق ایک بیان دیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

ندایاسرنے کہا،”میں اکثر سفر کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے بزنس کلاس کی ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس ملتے ہیں۔

جب بھی ہم کو اچھا پیکج ملتا ہے تو ہم اسے لے لیتے ہیں لیکن میں اپنے بچوں کو بزنس کلاس ٹکٹ نہیں لینے دیتی۔

وہ اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں، بزنس کلاس کا ٹکٹ نہیں ملے گا جب وہ خود کمانا شروع کریں گے۔

یہ بیان سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا اور صارفین نے نِدا یاسر کی اس سوچ پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا، ”بزنس کلاس کیوں نہیں؟ کیا آپ نےسوشل میڈیا پر کو کسی اور سے ادھار لے رکھا ہے؟“

ایک اور نے کہا، ”بی بی، اگر آپ کے پاس اتنی دولت ہے تو آپ کے بچوں پر خرچ کیوں نہیں کرتی ھو؟ انہیں گھر پر رکھنے کا کیا فائدہ؟ “

ایک مداح نے رائے دی، ”اگر میں ماں ہوتی تو کبھی اپنے لیے کوئی بھی اچھئ چیز منتخب نہیں کرتی اور اپنے بچوں کو نظرانداز نہیں کرتی۔

بچوں کا خیال رکھنا والدین کی فرض ہے، انہیں بہترین سہولت ملنی چاہیے۔ اور سب کو ایک ساتھ سفر کرنا چاہیے نہ کہ جہاز کے مختلف حصوں میں بٹ جانا چاہیے۔“

ایک اور صارف نےمشورہ دیا، ”آپ انہیں تعلیم دیں، مگر سہولت بھی فراہم کریں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ خود کو آہستہ آہستہ آپ سے دور کرلیں۔“

مزید صارفین نے پاکستانی مشہور شخصیات پر سوال اٹھایا اور کہا، ”پاکستانی سیلیبریٹیز کو بزنس کلاس کا کیا اتنا شوق ہے؟ اور کیوں اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے؟“

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More