وقار یونس کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

اب تک  |  May 30, 2020

لاہور: (29 مئی 2020) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بوریوالہ ایکسپریس کے اکاؤنٹ سے نازیبا ویڈیوز کو لائک کیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ماضی کے برق رفتار باؤلر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا جس کے باعث وقار یونس نے سوشل میڈیا کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا۔

جمعرات کو وقار یونس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نازیبا ویڈیوز کو لائک کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ کا کہنا ہے کہ وہ جب سو کر اٹھے تو صورتحال معلوم ہوئی جس پر انتہائی افسوس ہوا۔

وقار یونس نے دسمبر 2015ء ٹوئیٹر جوائن کیا تھا اور اس وقت ان کے 17 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وقار یونس کا دعویٰ ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا لیکن وہ ابھی بھی اکاؤنٹ خود آپریٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ویڈیو بیان بھی اسی اکاؤنٹ سے جاری کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More