ہمایوں سعید کی عوام سے حفاظتی تدابیراختیارکرنے کی اپیل

جی این این  |  May 31, 2020

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں ۔ فوٹو شئیرنگ ایپ  انسٹاگرام پراداکار ہمایوں سعید نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں، اس کے عنوان میں انہوں نے پاکستانی شہریوں کے لئے پیغام بھی لکھا ۔ ہمایوں سعید  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے بعد ہم سب  کیلئے بے حد ضروری  ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ کورونا کی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کےلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More