گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے پاکستانی مصورہ کوخراج عقیدت

جی این این  |  Jun 02, 2020

ویب ڈیسک : پاکستان میں مصوری اور فائن آرٹ کے شعبے کا بڑا نام پروفیسر اینا مولکا احمد کو گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ معروف مصورہ اینا مولکا احمد 13 اگست 1917 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور 1935 میں 18 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا ۔اینا مولکا احمد پاکستان کی وہ پہلی آرٹس ٹیچر ہیں جو اپنے طالب علموں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے کلاس روم سے باہر پینٹ کرنے کیلئے لے کر گئیں۔ آج کے  دن ( یکم جون 1940)  کو اینا مولکا نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی جو اب کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن بن کر کئی دہائیوں سے آرٹس کی شوقین طلبہ کا اہم تعلیمی مرکز ہے۔ اینا مولکا کم عمری ہی سے آرٹسٹ بننے کی خواہشمند تھیں اور ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے لندن کے رائل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔1935 میں رائل کالج آف آرٹس میں  ہی ان کی ملاقات ہندوستان کے شیخ احمد سے ہوئی جو خود بھی مصور تھے ۔ 1939 میں اینا مولکا نے کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد شیخ احمد سے شادی کرلی اور اینا مولکا احمد بن کر ان کے ساتھ پاکستان چلی آئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More