بلوچستان: نجی کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول کی سپلائی معطل

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

کراچی کے ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول ختم ہونے کا نوٹس لگا ہوا۔ فوٹو: آن لائن

بلوچستان میں نجی کمپنیوں نے پیٹرول کی سپلائی معطل کر دی جس سے قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا نے بتایا کہ نجی کمپنیوں نے بلوچستان کے پیٹرول پمپس کو پیٹرول کی سپلائی سے انکار کر دیا ہے، صرف پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے

قیام الدین آغا نے بتایا کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کی تعداد 250 سے زائد ہے اور ہر پیٹرول پمپ کے پاس 25 ہزار لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، اس وقت صرف 10 ہزار لیٹر پیٹرول مل رہا ہے۔

صدر پیٹرولیم ایسویسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی سپلائی میں تعطل کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More