اسٹیٹ بینک نے کورونا کے معیشت پر اثرات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

اب تک  |  Jun 02, 2020

کراچی: (یکم جون 2020) اسٹیٹ بینک نے کورونا کے معیشت پر اثرات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔ کورونا کے سبب تجارت مثاثرہوئی۔ عالمی معیشت مثاثرہونے سے ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے کورونا کے باعث سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی۔ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ عوام کی قوت خرید اور بیرونی سرمایہ کاری کم ہوگئی۔ معاشی سست روی سے محصولات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاک ڈاؤن سے فیکٹریز اور کاروباری طبقے کا کیش فلو مثاثر ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق صورتحال جاری رہی تو کئی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے۔ کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثر ہوگی اور کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں زرمبادلہ کے ذخائرگھٹ سکتے ہیں۔ حالات اسی طرح رہے تو روپے کی قدر میں کمی کا خدشہ ہے۔ معاشی ترقی کی شرح اور بجٹ متاثر ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا سے قبل پاکستان کی معشیت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔ معیشت میں بہتری کیلئے حکومت نے کئی اقدامات کیے۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم رکھا۔ مالی سال 2020ء کے شروع میں محصولات بڑھنا شروع ہوئیں۔ کاروباری طبقے کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق صحت کے شعبے پر حکومتی اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں۔ پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں عوام کی آگاہی بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More