سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی

جی این این  |  Jun 02, 2020

کراچی: سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ گاڑیوں میں ماسک، سینی ٹائز لازمی قرار دیا گیا جبکہ اضافی مسافر وں کو نہیں بیٹھایا جائے گا۔ جی این این کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی ، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں اٹھائے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More