پی سی بی نے  ایڈمن شعبے کے پانچ چھوٹے ملازمین کو ایک ما ہ کے نوٹس دے کر فارغ کردیا

شمع نیوز  |  Jun 03, 2020

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈمن شعبے کے پانچ چھوٹے ملازمین کو ایک ما ہ کے نوٹس دے کر فارغ کردیا، ان میں عرصہ دراز سے پی سی بی کے لیے خدمات انجام دینے والے آفس بوائے اور ہیلپرز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان معمولی درجے کے ملازمین کو یکم جولائی سے نوکریوں سے فارغ کرنے کے خطوط تھما دیئے گئے ہیں۔اس تعداد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے ۔پی سی  بی ترجمان نے انتظامی شعبے میں کام کرنے والے پانچ لوگوں کو مزید کنٹریکٹ نہ دینے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ری اسٹرکچنگ

پالیسی میں   ان لوگوں کو ایک ماہ کو نوٹس دیاگیاہے جس کے بعد بورڈ کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان میں سے کچھ غیر ضروری اور بعض کی پرفارمنس اطمینان بخش نہیں تھی۔‎

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More