وفاقی کابینہ کا 1985 سے اب تک تمام شوگر ملوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

جی این این  |  Jun 03, 2020

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 1985 سے اب تک تمام شوگر ملوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کر لیا اور وفاقی کابینہ نے شوگر ملوں کے آڈٹ کی منظوری دیدی جس کے تحت 1985 سے اب تک تمام شوگر ملوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایف آئی اے اور نیب شوگر ملوں کا آڈٹ کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی امور اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2020 -21 سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ پی آئی اے طیارہ حادثے،تحقیقات اور میتوں کی شناخت کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور وفاقی کابینہ کو ملک بھر میں فصلوں پر ٹڈی دل حملے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ٹڈی دل حملے پر کابینہ کو این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈ سیکیورٹی نے مشترکہ بریفنگ دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More