امریکی صدر اپنے ہی منہ میاں مٹھو بن گئے، ٹویٹ میں ابراہم لنکن کے بعد اپنا نام لے لیا

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا۔

My Admin has done more for the Black Community than any President since Abraham Lincoln. Passed Opportunity Zones with @SenatorTimScott, guaranteed funding for HBCU’s, School Choice, passed Criminal Justice Reform, lowest Black unemployment, poverty, and crime rates in history…

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 2, 2020دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے40 سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔

Sleepy Joe has been in politics for 40 years, and did nothing. Now he pretends to have the answers. He doesn’t even know the questions. Weakness will never beat anarchists, looters or thugs, and Joe has been politically weak all of his life. LAW & ORDER!

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 2, 2020انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن ساری زندگی سیاسی طور پر کمزور رہا۔

امریکی سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے بعد واشنگٹن سمیت تقریباً 13 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر دیگر ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

شکاگو میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس اہلکاروں سمیت12سے زائد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ مختلف شہروں میں100 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More