ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئراسٹاف کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اب تک  |  Jun 03, 2020

اسلام آباد: (02 جون 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئراسٹاف کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء سے قوم کو محفوظ رکھنے میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف ہمارا اول دستہ ہے۔ پوری قوم ان مسیحاؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ترغیب دینے کیلئے کردار ادا کریں۔ عوام ازخود کورونا سے بچاؤ کیلئے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More