دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی

اب تک  |  Jun 03, 2020

نیویارک: (3 جون 2020) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی۔ 64 لاکھ 52 ہزار 390 افراد متاثر،30 لاکھ 66 ہزار 696صحتیاب۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ بیاسی ہزار چار سو اناسی ہوگئی۔ چونسٹھ لاکھ باون ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔ تیس لاکھ سڑسٹھ ہزار چھ سو چھیانوے افراد صحتیاب ہوچکے۔امریکا میں مزید ایک ہزار ایک سو چونتیس افراد کورونا کے باعث ہلاک۔ اموات کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ متاثرین اٹھارہ لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہوگئے۔ برازیل میں کورونا کے باعث اموات اکتیس ہزار تین سو نو ہوگئیں جبکہ پانچ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں اموات انتالیس ہزار تین سو انہترہوگئی۔اٹلی میں تنتیس ہزار پانچ سو تیس، فرانس میں اٹھائیس ہزار نو سو چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں دو لاکھ سات ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو انتیس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More