سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو بی آر ٹی سے متعلق کیس چلانے کی ہدایت

92 نیوز  |  Jun 03, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو بیآر ٹی  سے متعلق کیس چلانے کی ہدایت، ایف آئیاے کو منصوبہ کی تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع بھی کردی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  کے پی حکومت کی اپیل کو زیادہ عرصہ حکم امتناع میںنہیں رکھنا چاہتے، کے پی حکومت بی آرٹی کیس کا چلائے، عدالت نے کے پی حکومت کے وکیلکی التواء پر مقدمہ ملتوی کردیا۔

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ کی شفافیتکا جائزہ لیں گے، منصوبہ کا تعمیراتی ٹھیکہ کیسے دیا گیا،دیکھیں گے، منصوبہ میں کہیںمفادات کا ٹکراو تو نہیں؟ ،کے پی حکومت نے کہیں ادھورے منصوبہ پر اربوں تو خرچ نہیںکر دیے؟، دیکھنا ہے کہ منصوبے میں غلطیوں کے ازالہ کے معاملہ بھی دیکھے گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More