سعودی عرب میں کرونا سے بچاو کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے منگل کے روز بتایا کہ وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے متعدد شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور اضافی حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئے اقدمات 28 شوال 1441 ہجری بہ مطابق 20 جون 2020 تک نافذ رہیں گے۔سعودی وزارت داخلہ کے ذریعے نے بتایا کہ اضافی حفاظتی پروٹوکول میں فیکٹریاں ، کان کنی ، داخلی ہوا بازی ، انٹرسیٹی ٹرانسپورٹ سروس، ٹیکسیاں کاروں کی بکنگ، سوار مسافروں اور سامان ، ٹیکسیوں اور مشترکہ آمدورفت ، اور سیاحوں کی رہائش کی سہولیات (ہوٹلوں ، فرنیچر اپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے حفاظتی اقدامات کے دائرے میں ڈاک اور لاجسٹک سروسز اور فارمز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حفاظتی پروٹوکول میں بیان کردہ مدت کے دوران کام کے مقامات پر حاضری کو عارضی طورپر محدود وقت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔احتیاطی پروٹوکول کے بارے میں مزید تفصیلات اور معلومات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مل سکتی ہیں۔ https://covid19awareness.sa/archives/5460 رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More