مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرا دیا، ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

سچ ٹی وی  |  Jun 30, 2020

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جولائی 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1298 روپے کی جگہ 1345روپے اور کمرشل سلنڈر 4995 روپے کی جگہ 5175 روپے ہوگیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے ایس ایس جی سی (SSGC) حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس جی سی کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزارتِ پیٹرولیم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے حکومت کو ایل پی جی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا، غریب صارفین ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے متاثر ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More