مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں، فیصل واوڈا

نیو  |  Jul 01, 2020

اسلام آ باد :وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں انہیں ایئرپورٹ جا کر روکنا پڑا تو بھی روکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جس نے پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں نیب کیسز سے بچنے کیلئے ڈرامہ کر رہی ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کے ویڑن پر نہ چلنے والا وزیر فارغ ہو گا۔

عمران خان کابینہ میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیا، عمران خان کےمخالفین بھی ان پر بےایمانی کا الزام نہیں لگا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگا تو اسے بھی لیڈرنہیں مانوں گا، ایم این ایز کو ڈویلپمنٹ فنڈزدیناغلط نہیں لیکن شفافیت ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More