کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا ، سب سے پہلے والدین کو بتایا: شاداب خان

نوائے وقت  |  Jul 03, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا ، سب سے پہلے والدین کو بتایا۔ میرے والدین ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے بڑا حوصلہ بڑھایا۔ لاہور میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ٹیم پہلے چلی گئی ، پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں سپن باولنگ کوچ مشتاق احمد ، فہیم اشرف اور موسی خان کے ساتھ میرا رابطہ رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More