پاکستان، انڈیا کشیدگی کا اثر، انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیرز سے ہاتھ نہیں ملایا

اردو نیوز  |  Sep 15, 2025

پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کا اثرات اتوار کی رات کو دبئی میں کھیلے گئے میچ پر بھی نظر آئے۔ 

میچ کے بعد انڈین بلے بازوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کیے بغیر ڈریسنگ روم چلے گئے جس کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

میچ کی شروعات میں ٹاس کے بعد روایتی طور پر دونوں ٹیموں کے کپتان مصافحہ کرتے ہیں جبکہ میچ کے اختتام پر پوری ٹیم اپنی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملاتی ہے۔

ٹاس کے بعد انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا اور پاکستان کے کوچ کے مطابق میچ کے اختتام کے وقت بھی انڈین ٹیم ہاتھ ملانے کے وقت ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔

پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، ہمیں افسوس ہے کہ ہماری مخالف ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’ہم ہاتھ ملانے کے لیے گئے لیکن وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے تھے، یہ میچ ختم ہونے کا مایوس کن طریقہ تھا۔‘

روپرٹس کے مطابق دوسری جانب پاکستان نے انڈیا کے اس رویے کی وجہ سے میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More