ورلڈ کپ فائنل فکسنگ کا الزام، سری لنکا کے تمام کھلاڑی کلیئر قرار

سماء نیوز  |  Jul 03, 2020

 

سری لنکا نے 2011ء ورلڈ کپ فائنل کی تحقیقات مکمل کرلیں، کوئی کھلاڑی فکسنگ میں ملوث نہیں پایا گیا، پوليس نے تمام کھلاڑيوں کو کليئر قرار دے ديا۔

سری لنکا کے سابق وزیر کھیل نے اپنی ٹيم پر 2011ء کا ورلڈ کپ فائنل فروخت کرنے کا الزام لگايا تھا۔ انہوں نے انکشاف کيا تھا کہ ورلڈ کپ بھارت کو بيچا گيا، اس عمل ميں کئی کھلاڑی ملوث تھے۔

سابق وزير کھيل کے الزامات پر سری لنکن حکومت نے ورلڈ کپ 2011ء کے فائنل سے متعلق تحقيقات کا حکم دے کر کمیٹی تشکيل دی تھی۔

تحقيقاتی کميٹی نے سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور اوپنر اوپل تھارنگا کو تفتيش کے بلايا تھا۔

سری لنکن پوليس نے بھی میچ فکسنگ کی تحقیقات کی تاہم انہں اس حوالے سے کوئی ثبوت نہيں ملے، جس کے بعد تحقيقات ختم کرکے تمام سری لنکن کھلاڑیوں کو کليئر قرار دے ديا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More