’دی ڈونکی کنگ‘ اب امریکا اور برطانیہ کے لوگوں کے لیے ہو گی دستیاب

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2020

اب امریکا اور برطانیہ کے شائقین بھی منگو کی شرارتوں کے مزے لیں گے کیوں کہ آزاد نگر کے ڈونکی کنگ اب امریکا اور برطانیہ جارہے ہیں۔

فلم 'دی ڈونکی کنگ' مشہور ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم 'ایمازون پرائم' ویڈیو پر امریکا اور برطانیہ کے لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی۔

ڈونکی کنگ پاکستان کی پہلی فلم ہے جسے اسپین، ترکی، روس، یوکرین،کولمبیا سمیت دنیا کے 10 ممالک میں ریلیز کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ دی ڈونکی کنگ پاکستان سنیما کی تاریخ کی پہلی اینی میٹیڈ فلم ہے جس نے ملک میں 25 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More