گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے رویے کوباغیانہ قرار دیدیا

شمع نیوز  |  Jul 04, 2020

لاہور ( آن لائن  ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے رویے کوباغیانہ قرار دے دیا۔ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے کہا کہ ہر ٹیم میں ایک یا 2 باغی مزاج کرکٹرز ہوتے ہیں، احمد شہزاد بہترین مہارت کے حامل بیٹسمین تھےلیکن ان کے رویے میں بغاوت کا عنصر ہوتا تھا، اس مزاج کے کھلاڑی بعض اوقات بہت بڑے کرکٹر بن جاتے ہیں، کئی بار ایسا نہیں بھی ہوتا۔واضح رہے کہ احمد شہزاد اپنے رویے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بن چکے ہیں، ایک مرتبہ ان کا ڈوپ ٹیسٹ بھی نفی

آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More