کراچی: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2020

کراچی: شہر قائد کے مختلف رہائشی علاقوں میں رات گئے ہونے والی بجلی کی غیراعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی ، بفرزون اور سندھی مسلم سوسائٹی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

لیاقت آباد اور الہلال کالونی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دو گھنٹوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوئی ہے۔

ہم نیوز کو اورنگی ٹاؤن ، لانڈھی، لیاری اور کورنگی سے متاثرہ شہریوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ چار گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دو چار ہیں۔

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بابت استفسار پر کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب اوررسد میں 500 میگا واٹ کا فرق موجود ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اضافی گیس اور فرنس آئل کی فراہمی جاری ہے اوردرپیش صورتحال پہ جلد قابو پالیں گے۔

ہم نیوز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے ای کے پاور پلانٹس کتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں؟ یہ بتانا ممکن نہیں ہے۔

سورج بدستور سوا نیزے پر، گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شہری عذاب میں

کراچی میں گزشتہ روزگورنر سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اراکین اسملبی نے کے الیکٹرک پر خاصی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں خود گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کے الیکٹرک نے پورا نہیں کیا۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

اسی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے ساری صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی ہدایت دی کہ کے الیکٹرک صارفین کی شکایات کے ابروقت ازالے کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More