امریکی ریپ گلوکارکانیے ویسٹ کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jul 06, 2020

کانیے ویسٹ نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر کیا ہے۔

اب تک کانیے ویسٹ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر جانا جاتا تھا مگر اب وہ خود صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخاب لڑنے کا پیپرورک بھی کیا ہے یا نہیں، علم نہیں ہوسکا۔

البتہ امریکا کی کار بنانے والی ایک بڑی کمپنی نے کانیے ویسٹ کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

کانیے ویسٹ مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشیان کے شوہر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More