بالی وُڈ کی کون سی ہیروئین ’انسٹاگرام‘ کی کوئین سمجھی جاتی ہیں؟

اردو نیوز  |  Apr 25, 2024

بالی وڈ کی اداکارائیں جہاں سوشل میڈیا کے زمانے سے قبل دنیا بھر میں مشہور ہوتی تھیں وہیں سوشل میڈیا کے عروج کے دنوں میں بھی بالی وڈ نگری کی اداکارائیں غیر معمولی آن لائن فین فالوونگ رکھتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ، شردھا کپور اور کترینہ کیف سمیت کئی اداکارائیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کروڑوں فالوورز کی مالک ہیں۔

اسی سلسلے میں شوبز ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ نے بالی وڈ کی اُن اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جو انسٹاگرام پر غیر معمولی فالوونگ رکھنے پر ’انسٹاگرام کوئنز‘ کہلاتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ ہندی فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز کس کے ہیں۔

پریانکا چوپڑاپریانکا چوپڑا جہاں اپنی اداکاری کے باعث انڈیا سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں وہیں انسٹاگرام  پر بھی انہیں غیر معمولی شہرت حاصل ہے۔ عالمی سطح پر کام کرنے کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 91 ملین یعنی 9 کروڑ 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

شردھا کپورشردھا کپور کا شمار بالی وڈ کی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شہرت بنائی ہے۔ سنہ 2010 میں فلم ’تین پتی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور کے انسٹاگرام پر 89 ملین یعنی 8 کروڑ 90 لاکھ فالوورز ہیں۔

عالیہ بھٹعالیہ بھٹ بالی وڈ کی نگری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جہاں عالیہ بھٹ کو اپنی عمدہ اداکاری کے باعث پسند کیا جاتا ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی وہ غیر معمولی فین فالوونگ رکھتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 84.2 ملین یعنی 8 کروڑ 42 لاکھ فالوورز ہیں۔

کترینہ کیفکترینہ کیف کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کے عروج سے قبل ہی انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندی فلمیں دیکھنے والوں کے دلوں میں بس رہی ہیں۔ کترینہ کیف کے انسٹاگرام پر 80 ملین یعنی 8 کروڑ فالوورز ہیں جو اُن کی بے مثال شہرت کا ثبوت ہیں۔ 

انوشکا شرما کے انسٹاگرام پر 67.4 ملین یعنی 6 کروڑ 74 لاکھ فالوورز ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

دپیکا پاڈوکوندپیکا پاڈوکون اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ملکہ تصور کی جاتی ہیں۔ دپیکا پاڈوکون کے انسٹاگرام پر 79 ملین یعنی 7 کروڑ 90 لاکھ فالوورز ہیں۔

جیکولین فرنینڈسجب سے جیکلولین فرنینڈس سوشل میڈیا پر آئی ہیں وہ اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی اور شوٹنگ کے معاملات کے بارے میں اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ جیکولین فرنینڈس کے انسٹاگرام پر 70 ملین یعنی سات کروڑ فالوورز ہیں۔

انوشکا شرماانوشکا شرما سوشل میڈیا پر کروڑوں دِلوں کی دھڑکن ہیں۔ وہ اپنی پوسٹس اور پیغامات کے ذریعے انسٹاگرام پر کافی اثرانداز رہتی ہیں۔ انوشکا شرما کے انسٹاگرام پر 67.4 ملین یعنی 6 کروڑ 74 لاکھ فالوورز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More