45 لاکھ کا شادی کا جوڑا ! پاکستان کی 5 ایسی اداکارائیں کونسی ہیں جن کی شادی کے ایک دن کے جوڑے کی قیمت لاکھوں میں تھی؟

ہماری ویب  |  Jul 10, 2020

ہمارے ہاں کسی کی شادی میں جایا جائے تو وہاں دلہن تمام لوگوں کی نگاہوں کا مرکز ہوتی ہے۔ اس لئے دلہن کے لباس، میک اپ اور زیورات کو خاص مناسبت کے ساتھ منتخب کیا جاتا ہے۔ پاکستان مشرقی ممالک کی فہرست میں آتا ہے اس لئے یہاں شادی بیاہ کی تقریبات بالخصوص بارات کو موقعوں پر دلہن عمومی طور پر لہنگا زیب تن کرتی ہے۔

پاکستانی اداکاراؤں کی بات کی جائے تو وہ اپنی شادی پر اتنا خرچ نہیں کرتیں جتنا کہ خود کو سجارنے سوارنے پر کر دیتی ہیں۔

آج ہم جانیں گے پاکستانی اداکاراؤں کے 5 سرفہرست بیش قیمت شادی کے جوڑوں کے متعلق جنہیں زیب تن کر کے انہوں نے مزید چار چاند لگا دئے۔

1- سارہ رضی خان

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ راضی کی شادی دو سال قبل 2018 میں بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ انہوں نے کم عمری میں ہی شادی کی تھی کیونکہ ان کے خاندان میں یہ عام رجحان ہے۔ اداکارہ سارہ راضی خان کی شادی کا اسکن اور سرخ رنگ کا جوڑا 32 لاکھ میں تیار ہوا تھا جو دیکھنے میں کافی خوبصورت تھا۔

2- سنم جنگ

مقبول اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ سنم جنگ ہر لحاظ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوتی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ سنم جنگ کی شادی پاکستان کی نمبر 1 مہنگی ترین شادی مانی جاتی ہے۔ ان کی شادی کا لباس 35 لاکھ میں تیار کروایا گیا تھا۔ اداکارہ و ہوسٹ سنم جنگ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

3- علیزے فیروز

اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز کا شمار پاکستان کی اداکاراؤں میں تو نہیں ہوتا لیکن فیروز خان کی اہلیہ ہونے کے ناطے انہیں شوبز شخصیات کی کیٹیگری میں شامل کیا جاتا ہے۔ ان کی شادی کا جوڑا 30 لاکھ میں بنوایا گیا تھا جو کہ انہائی نفاست اور عمدگی سے تیار کیا گیا تھا۔

4- ایمن خان

ایمن خان پاکستان شوبز صنعت کا ایک جانا مانا نام ہیں، جن کی شادی شوبز سے ہی وابستہ اداکار منیب بٹ سے 21 نومبر 2018 میں ہوئی۔ اداکارہ ایمن خان کی شادی کا لباس آپ سب نے ہی دیکھا ہوگا مگر ان کی شادی کے لباس کی قیمت سے ناوقاف ہوں گے۔ اداکارہ ایمن خان کی شادی کا جوڑا 40 لاکھ میں تیار ہوا تھا جو خوبصورتی اور نفاست کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

5- ثانیہ شمشاد

آخر میں معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد جن کی شادی کا لباس باقی اداکاراؤں کی نسبت سب سے مہنگا ترین اور وزنی جوڑا تھا۔ اداکارہ ثانیہ شمشاد کا پرکش ڈیزائین کا لباس 45 لاکھ میں تیار کیا گیا تھا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More