پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا اعلان

بول نیوز  |  Jul 10, 2020

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں پہلا اسپیس میوزیم اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں قائم ہو گا۔

اسلام آباد میں پہلا اسپیس میوزیم اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں قائم ہو گا، صوبائ حکومتوں سے بھی کہا ہے کہ صوبائ دارلحکومتوں میں اسپیس میوزیم بنائیں ۔۔۔ چاند دیکھنے سے لے کر ستاروں سے آگے کے جہاں آپ خود Explore کر سکیں گے۔۔ انشاللہ https://t.co/Vj1kMCgZ2G

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2020

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں بھی صوبائی دارالحکومتوں میں اسپیس میوزیم بنائیں تاکہ چاند دیکھنے سے لے کر ستاروں سے آگے کے جہاں آپ خود ایکسپلورکر سکیں گے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل گزشتہ ہفتے فواد چوہدری نے  پاکستانی  وینٹی  لیٹرز  کی  پہلی پہلی کھیپ کااعلان  کرتے ہوئے   بتایا تھا  کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس  وینٹی لیٹرز پاکستان نے تیار کر لیے ہیں جس کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کود ےدی جائےگی۔

الحمدللہ #MadeInPakistan #ventilators کی پہلی کھیپ NDMA کو اس ہفتے حوالے ہو جائیگی، #NRTC کو بہت مبارک اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، یہ تمام مشینیں EU Standards کے مطابق ہیں

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 28, 2020

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More