وزیراعلیٰ پنجاب کا گریٹر تھل کینال منصوبہ جلد از جلد شروع کرنے کا حکم

اب تک  |  Jul 10, 2020

لاہور: (10 جولائی 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریٹر تھل کینال منصوبہ جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت گریٹر تھل کینال اور آبپاشی امور سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کا گیم چینجر پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے۔ اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ کمشنر فوری طور پر سروے مکمل کروا کر میرٹ پر نرخ کا تعین کریں اور نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر تھل کینال کیلئے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک 150 ملین ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کرے گا اور یہ کینال لیہ، بھکر ،جھنگ، مظفر گڑھ اور خوشاب کے اضلاع میں خوشحالی لائے گی۔ اس سلسلے میں گریٹر تھل کینال کی تعمیر کیلئے مالی امور کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More