بینکوں کے اوقات کار تبدیل،بینک کس وقت تک کھلے رہیں گے؟ جانیے

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے۔ مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا جب کہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے2:30 بجے تک ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More