اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی, اساتذہ و طلبا کے لیے سکولز کھولنے پر ایس او پیز تیار کر لیے گئے

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2020

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کو چھ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ روزانہ بچوں اورا ساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا۔ بچوں کے ہینڈ واش کیلئے الگ سے جگہ مختص کی جائے گی۔ سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے الگ سے بجٹ نہیں دیا جائے گا۔

سکولز نان سیلری بجٹ سے صفائی سے متعلق سامان خریدیں گے۔ سکول کھلنے پر بچوں کو صرف حساب، سائنس اور انگریزی کے مضامین پڑھائیں جائیں گے۔ بچوں کو مرحلہ وار سکول بلوایا جائے گا اور کلاس رومز میں ڈیسک کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول ہو گیا تو 15 ستمبر سے سخت ایس اوپیز کے مطابق سکول کھول دیئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کو محکمہ تعلیم روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو جاری کردہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور تعمیراتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ۔ کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے، اگر صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More