پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

روزنامہ اوصاف  |  Jul 13, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلندیوں کو چھوناشروع ہو گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت 350روپے کے اضافے کےساتھ ایک لاکھ 9ہزار 250روپے تک جا پہنچی ہے۔ کراچی میں صرافہ جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکے اضافے سے 1809ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350 روپے مہنگاہو کر 1لاکھ 9ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 93ہزار664روپے ہوگیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More