محسن رانجھا کی نیب انکوائری کیخلاف درخواست، نیب کونوٹس جاری

سماء نیوز  |  Jul 13, 2020

لاہور ہائی کورٹ نے ليگی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا اور تحريک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھينہ کی نيب انکوائری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے نيب کو نوٹس جاری کر دیے۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی نيب انکوائری کےخلاف درخواست ميں موقف اختيار کيا تھا کہ کمپلینٹ اور دیگر دستاویزات فراہم کیے بغیر نیب طلبی کے نوٹس جاری کر رہا ہے جبکہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق بھی نہیں بتایا جا رہا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہوں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے اس ليے لاہور ہائیکورٹ نیب کو غیر قانونی کارروائی سے روکے۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے جبکہ بھکر سے تحريک انصاف کے ايم پی اے غضنفر عباس چھينہ کی نيب انکوائری کے خلاف درخواست پر نیب سے 28 جولائی تک جواب طلب کر ليا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More