ساؤتھمپٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

اب تک  |  Jul 14, 2020

ساؤتھمپٹن: (12 جولائی 2020) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ کےآٹھ کھلاڑی دوسوچوراسی رنزپرآؤٹ ہوگئے۔ انہیں ایک سو ستر رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگ میں صرف دووکٹیں باقی ہیں۔

ساؤتھمپٹن کے روزباؤل گراؤنڈ میں انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ میچ کے چوتھے روز میزبان انگلینڈ نے دوسوچوراسی رنزبنائے اوران کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگ میں دوسوچار اور ویسٹ انڈیز نے تین سواٹھارہ رنزبنائے۔ انگلش کی مجموعی برتری ایک سوستررنز ہے اوردوسری اننگ میں اس کی صرف دووکٹیں باقی ہیں۔ اوپنرز ڈوم سیبلی اور روری برنز نے ٹیم کوباہتررنز کاعمدہ آغازدیا۔برنز بیالیس اورسیبلی پچاس رنزبناکرپویلین لوٹے ۔جوڈنیلی نے انتیس اورکپتان بین اسٹوکس نے چھیالیس رنزاسکورکیے۔زیک کرولی چھہتررنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کے شینن گبریل نے تین، رسٹن چیز اورالزاری جوزف نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پہلی اننگ میں چھ وکٹیں لینے والے میزبان کپتان کے ہاتھ ایک وکٹ لگی۔ جوفرا آرچر پانچ اور مارک ووڈ ایک رن بناکرکریز پرموجودہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More