صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر قومی کھلاڑیوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے: سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریش

نوائے وقت  |  Jul 14, 2020

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر قومی کھلاڑیوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان، قومی سینئر و جونیئر کوچز کی سفارشات کھلاڑیوں میں 30 ہزار روپے فی کس تقسیم کئے جائینگے، سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر حالیہ کورونا وباء کے پیش نظر قومی ہاکی کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کے حل کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مالی امداد کے پیکیج کا اعلان کردیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے بتایا کہ نامساعد مالی حالات کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات پر قومی ہاکی سینیئر و جونیئر کھلاڑیوں کے لئے 30 ہزار روپے کیش امداد کا پیکیج دیا جارہا ہے جوکہ انکے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نےبتایا کہ کھلاڑیوں کی لسٹ کوچز کی سفارشات سے مرتب کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید اور ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم معاونت کررہے ہیں۔ پارک لین ریفرنس : آصف زرداری کی فردجرم عائد ہونے سے قبل ہی بریت کی استدعا

پارک لین ریفرنس : آصف زرداری کی فردجرم عائد ہونے سے قبل ہی بریت کی استدعا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More